گلدستہ — Page 107
1۔6 استعمال کیا ہے۔جس سے انسانیت کی بقا اور اس کی ترقی وابستہ ہو۔ایک جگہ سب اشیاء کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔د إن من شَيُّ إِلَّا عِندَ نَا خَرَابِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بقدر معلوم (الحجر: ۳۲) اس آیت میں ہر چیز کے آسمان سے نازل ہونے کا ذکر ہے ایک جگہ لباس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ انزلنا عليكم لباسا (الاعراف : ٢٤) کہ ہم نے لباس نازل کیا۔پھر یہ بھی ذکر ملتا ہے کہ ينزل لكُم مِّنَ السَّمَاءِ (المومن : ۱۴) یعنی آسمان سے رزق نازل کیا جبکہ رزق زمین میں پیدا ہوتا ہے۔اب ہم ساری دھاتوں کو دیکھیں تو صرف لوہے کے بارے میں آتا ہے۔وَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيْهِ بَأْسُ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ - ہم نے لوہا اتارا جس میں جنگ کا سامان ہے۔اور بھی لوگوں کے لئے فائدے ہیں۔(سورة الحديد : ۲۶) پھر دودھ کے بارے میں آتا ہے کہ نازل کیا۔چو پائے نازل کئے لیکن آپ نے ان سب کو کبھی آسمان سے برستا نہیں دیکھا ہو گا۔پھر انبیائی کے بارے میں نزول کا لفظ آتا ہے۔آنحضرت صلی الہ علیہ ستم کے بارے میں بھی قرآن پاک فرماتا ہے۔قَدْ أَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكَرا رَسُولَا يَتْلُو عَلَيْكُمْ آیت الله العدان ۱۳۶۱) یعنی اللہ نے تمہاری طرف ایک یاد کرانے والا رسول اتارا ہے۔جو تم پر