گل — Page 83
83 نے تلاوت فرمائی تو مجلس میں بیٹھے ہوئے صحابہ نے یہ سوال تین مرتبہ ایا۔اس جہاں میں سب لوگ عرب کے تھے صرف ایک شخص غیر عرب تھے۔یہ مشہور سحابی حضرت سلمان فارسی تھے۔آپ نے حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا۔جب وہ زمانہ آئے گا اگر ایمان ثریا ستارے پر بھی چلا گیا ہو تو ان لوگوں کی اولاد میں سے ایک شخص اس کو زمین پر واپس لائے گا۔( بخاری کتاب التفسير سورة جمعه مسلم ) بچہ :۔مگر آپ نے تو بتایا کہ جو شخص ایک دفعہ فوت ہو کر آسمان پر چلا جائے۔واپس نہیں آتا پھر آنحضور دوبارہ کیسے آئیں گے۔ماں :۔ہم آنحضور کے الفاظ سے ہی آپ کے سوال کا جواب تلاش کرتے ہیں۔قرآن پاک میں لکھا ہے کہ آنحضور دوبارہ آئیں گے۔اور آنحضور سمجھا رہے ہیں کہ وہ شخص غیر عربی ہو گا اس کا مطلب ہے کہ آنحضور خود نہیں آئیں گے بلکہ کوئی غیر عربی شخص آئے گا وہ وہی کام کرے گا جو آنحضور کرنے آئے تھے۔بچہ : اس میں ثریا ستارے پر ایمان جانے کا مطلب یہ ہوگا کہ لوگ گمراہ ہو جائیں گے۔پھر امام مہدی آئیں گے۔ماں :۔مجھے یہ حدیث سناتے ہوئے آنحضور کے امام مہدی سے پیار کی ایک اور حدیث یاد آ گئی۔ایک دفعہ آنحضور اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔آپ نے فرمایا۔اے اللہ مجھے اپنے بھائیوں سے ملا۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ آحضور نے فرمایا " تم تو میرے صحابہ ہو میرے بھائی تو آخری زمانے کے وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر سچا ایمان رکھیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں۔( بحار الانوار مطبعوعه تهران ۱۹۵) بچہ : آنحضور نے بتایا تھا کہ مہدی کب آئیں گے؟