گل — Page 82
82 ظہور امام مہدی بچہ : امی آج آپ صبح سے یہ آیت کیوں یاد کر رہی ہیں؟ ماں :۔بچے یہ سورۃ جمعہ کی آیت ہے کل برابر والی آنٹی آئی تھی سامنے حضرت مسیح موعود کی تصور دیکھ کر پوچھ رہی تھیں یہ کس کی تصویر ہے۔بچہ :۔ان کو نہیں معلوم یہ حضرت امام مہدی کی تصویر ہے۔ماں :۔میں نے انہیں بتایا تھا کہ یہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کی تصویر ہے جو اس زمانے کے امام مہدی اور مسیح موعود ہیں۔مگر وہ کہنے لگیں کیا امام مہدی کے آنے کا قرآن پاک میں ذکر ہے؟ اُن کو سمجھانے کیلئے میں نے قرآن پاک کی بہت سی آیات کے حوالے جمع کئے ہیں اور سورۃ جمعہ کی آیت زبانی یاد کر رہی ہوں۔بچہ : مجھے بتا ئیں اس آیت کا مطلب کیا ہے ؟ ماں :۔وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُو ابِهِمُ پوری آیت کا ترجمہ یوں ہے۔وہی خدا ہے جس نے اُمیوں میں بہت بڑا رسول بھیجا جو ان کو خدا تعالیٰ کی آیات پڑھ کر سناتا ہے اور پاک بناتا ہے۔اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے۔جن میں یہ نبی آئے وہ اس نبی کے آنے سے پہلے بہت غلط راستے پر تھے۔وہی اللہ پھر اس رسول کو دوسرے لوگوں میں بھیجے گا۔یہی رسول پھر آیات سنانے پاک بنانے اور کتاب و حکمت سکھانے کا کام کرے گا۔یہ دوسرے لوگ (عرب کے) ان لوگوں سے ابھی نہیں ملے۔اللہ سب کچھ کر سکتا اور وہ سب کا کام اپنے مناسب وقت پر کرتا ہے۔کہ :۔وہ دوسرے لوگ کون ہوں گے؟ بچه ماں : یہی سوال اُن لوگوں نے بھی کیا تھا جب یہ آیت پیارے رسول