گل — Page 23
23 دنیا کی دلچسپیاں آپ کو بریک لگیں۔ایک نارتھی غار حرا اس میں جا کر تنہا بیٹھ کہ سوچتے بھی حضرت خدیجہ بھی ساتھ جاتیں۔بچہ : حضرت خدیجہ منع نہیں کرتی تھیں۔ماں : حضرت خدیجہ کو علم ہو رہا تھا کہ میرا محمد کوئی عام آدمی نہیں۔آپ اُن کو کئی کئی دن کا کھانا بنا کر دیتیں۔جب انہیں اندازہ ہوتا کہ آپ نے زیادہ دن لگا دیئے ہیں کھا نا ختم ہو گیا ہوگا تو کھانا لے کر جاتیں۔بچہ : پھر کب پتہ چلا کہ آپ ہی وہ رسول ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے ساری دنیا کے لئے بھیجا ہے؟ ماں : آپ کی عمر چالیس سال گیارہ دن تھی ۱۲ ربیع الاول تاریخ تھی (۱۲ فروری ۲۱۰ ع ) آپ غار حرا میں عبادت کر رہے تھے کہ ایک فرشتہ حضرت جبرائیل علیہ السلام آئے اور آپ کو یہ بات بتائی آپ اللہ کے رسول ہیں۔حضرت جبرائیل نے آپ کو وضو کرنا سکھایا اور آپ کو دورکعت نماز پڑھائی۔اس طرح آپ کو عبادت کرنے کا طریقہ سکھایا۔پھر تقریباً چھ مہینے کے بعد رمضان کے مہینے کے آخری دن تھے۔حضرت جبرائیل تشریف لائے اور خدا کا پیغام دیا اقرا ، پڑھ اپنے رب کے نام سے جو سب جہانوں کا پیدا کرنے والا ہے۔آپ ڈر گئے۔فرشتے اور خدا کے پیغام سے نہیں اس خیال سے کہ یہ تو بہت بڑا کام مجھے کہ رہے ہیں۔اتنا بڑا کام میں کیسے کر سکتا ہوں۔فرشتے نے اپنے سینے سے لگا کر آپ کی ہمت بندھائی۔آپ خدا کا پیغام پاکر فورا گھر آگئے۔آپ کی حالت ایسی تھی جیسے کانپ رہے ہوں۔حضرت خدیجہ نے دیکھا تو آپ کی خیریت پوچھی آپ نے فرمایا مجھے کپڑا اوڑھا دو۔