گل

by Other Authors

Page 22 of 102

گل — Page 22

22 ہواُسی سے فیصلہ کر والو۔ای صبح ، خدا کا کرنا کیا ہوا، کہ سب سے پہلے جو شخص خانہ کعبہ میں داخل ہوا وہ ہمارے آقا تھے۔اب مکہ کے بڑے بڑے سردار جمع ہو گئے فیصلہ آپ کو کرنا تھا۔بچہ :۔بڑا مشکل فیصلہ تھا۔- ماں :۔فیصلہ تو مشکل تھا مگر خدا تعالیٰ کی مدد آپ کے ساتھ تھی آپ نے فیصلہ کیا کہ ایک چادر لے کر اُس پر حجر اسود رکھیں سب مل کر اُس چادر کو اُٹھا ئیں جب حجر اسود اتنا اونچا ہو جائے کہ اُس کے نصب کرنے کی جگہ آئے تو خود آپ اُسے اُس کی جگہ پر رکھ دیں گے۔اس حج کا یہ فیصلہ سب نے دل سے قبول کر لیا اور جھگڑا ہوتے ہوتے رہ گیا۔بچہ :۔لوگ تو آپ کی بہت عزت کرتے ہوں گے۔ماں :۔ایسی بہت سی باتیں ہوتی تھیں جن سے لوگ آپ کو بہت عزت کی نظر سے دیکھتے تھے۔آپ کو تو معلوم ہے بہت پتھر سے بنے ہوتے ہیں اگر اُن سے کچھ مانگیں یا مشورہ مانگیں تو وہ دے نہیں سکتے۔آنحضور آن جوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔اور تنہا بیٹھ کر دعا کیا کرتے کہ اے زمین و آسمان کے بنانے والے مجھے اپنا پتا بتا دے۔ان دعاؤں کو خدا تعالی سنتا تھا۔آپ کو خواب میں سچی باتیں بتا دیتا آپ کی خوا ہیں سننے والے جب انہیں پوری ہوتا دیکھتے تو دل میں سوچتے محمد کا خدا تو سنتا ہے جواب بھی دیتا ہے پھر صرف خواب میں ہی نہیں بعض دفعہ آپ کو جاگتے میں کچھ نظارے نظر آتے آپ وہ سب کو بتا دیتے پھر واقعتا بالکل ویسے ہی ہو جاتا۔لوگ تو حیران رہ جاتے پر آپ کا ایمان اور مضبوط ہو جاتا کہ کوئی خالق ہے آپ اس خالق خدا کو ملنا چاہتے تھے