گل — Page 19
19 کہہ رہے تھے میرا تہہ بند میرا تہہ بند۔بچہ : آپ بچپن میں تو بکریاں چراتے تھے اور پھر بڑے ہو کر عرب کے دوسرے لڑکوں کی طرح تیراندازی، گھڑ سواری ، تیرا کی اور دوسرے کھیل کھیلے۔بڑے ہو کر آپ کا پیشہ کیا تھا۔ماں :۔آپ نے اپنے بچا ابو طالب کی اجازت سے تجارت شروع کی۔تجارت اس طرح شروع کی کہ دوسروں کا سامان لے کر دوسرے شہروں میں بیچ آتے اور اپنے کام کی محنت وصول کر لیتے۔تجارت میں آپ نے سچائی ، امانت داری اور دیانت سے کام کیا۔سب لوگ آپ کو امین کہنے لگے۔مالدار لوگ پسند کرتے کہ آپ ہی اُن کا مال لے کر جائیں۔کیونکہ آپ جھوٹ نہیں بولتے تھے اور دھوکہ نہیں دیتے تھے۔ان سامان بھیجنے والوں میں ایک مال دار عورت حضرت خدیجہ تھیں۔حضرت خدیجہ نے اپنے مال کے ساتھ اپنے ایک نوکر کو بھی بھیجا۔کچھ تو آنحضرت پہلے ہی امین مشہور تھے۔کچھ اس ملازم نے آکر بہت تعریف کی۔آپ کی عمر پچیس سال تھی۔آپ صحت مند خوبصورت اور اچھی عادتوں والے نوجوان تھے مکہ کے سب لوگ آپ کی بہت عزت کرتے تھے۔حضرت خدیجہ جو ایک سمجھ دار مالدار خاتون تھیں۔آپ کی خوبیوں سے بہت متاثر ہوئیں۔اور آپ کو شادی کا پیغام بھیجا جو آپ نے مان لیا اور اس طرح ہمارے پیارے آقا کی شادی بڑی سادگی سے ہوگئی۔بچہ :۔آپ تو اپنے چا کے گھر رہتے تھے شادی کے بعد دلہن کہاں لائے ہوں گے؟ ماں : ہمارے آقا کا اپنا تو کوئی گھر نہیں تھا۔حضرت خدیجہ کے -