غنچہ

by Other Authors

Page 9 of 76

غنچہ — Page 9

9 سے ستارے آسمان پر دیکھے ہیں سورج اور چاند بھی دیکھے ہیں۔زمین بھی اسی قسم کا ایک سیارہ ہے ہم اگر ایک گیند کو زمین سے ایک فٹ اوپر کھڑا کرنا چاہیں تو کسی سہارے کی ضرورت ہو گی مگر خدا تعالیٰ نے اتنے بڑے بڑے سیارے اور ستارے بغیر ظاہری سہارے کے کھڑے کر دیے ہیں اور ہر کام ترتیب سے ہوتا ہے دن کے بعد رات اور رات کے بعد دن۔۔۔ہم کتنا بھی غور کریں بڑے بڑے سائنس دان غور کر کے تھک جائیں پھر غور کریں پھر تھک جائیں تو ہمیں خدا تعالیٰ کے کسی کام میں کوئی کمی نظر نہیں آئے گی۔اس کو کہتے ہیں رحمن خدا کا کام اور پھر یہ سب کچھ انسان کے لئے بنایا ہے کتنا مہربان ہے ہمارا خدا۔بچہ بہت مہربان ہے میرا خدا اب میں بھی یہ باتیں سوچا کروں گا جیسے کھانا آپ نے پکایا سامان اللہ تعالیٰ نے دیا۔دیکھنے کے لئے آنکھیں دیں۔چلنے کے لئے پاؤں دیے۔تجھے لانے اور پیار کرنے کے لئے ابو۔یہ سب میں نے تو نہیں مانگا تھا۔اس کے بعد کون سی صفت تھی۔ماں۔آپ وہ صفات جو یاد کی تھیں ترتیب سے پڑھئے تو یاد آ جائے گا۔بچہ۔اللہ رب - الرحمن الرحیم۔ہاں ہاں رحیم کا مطلب سمجھائیے۔ماں۔رحیم کا مطلب ہے کہ رحم کرنے والا۔جب ہم خدا تعالیٰ سے کوئی چیز مانگیں تو وہ دیتا ہے اُس نے کہا ہے جب انسان مجھے پکارنا ہے یعنی مجھ سے مانگتا ہے تو میں اُس کی دعا کو سنتا ہوں۔بچہ اگر میں مانگوں تو خدا تعالیٰ دے گا۔ماں۔ضرور دے گا میرے بچے۔میں نے بتایا تھا کہ ہر قسم کی طاقت خدا کو ہے ہر قسم کے خزانوں کا مالک خدا ہے صرف وہی دے سکتا ہے اس لئے ہمیں اسی سے مانگنا چاہیے حتی کہ اگر آپ کے بوٹ کا تسمہ بھی ٹوٹ جائے تو آپ خدا تعالیٰ سے مانگیں کسی اور کی طرف اس طرح نہ دیکھیں کہ وہ کچھ دے گا جب سب سے بڑے