مرزا غلام قادر احمد — Page 91
91 سلوک کیا۔صاف ستھرا رہنا عادت میں شامل تھا۔بی بی امتۃ الجمیل صاحبہ بتاتی ہیں کہ ہمارے گھر کے سامنے بچے کھیلا کرتے تھے۔میاں غلام قادر تو ایسا لگتا تھا لانڈری سے نکل کر آیا ہے۔قادر کے والد صاحب نے اُس کے بچپن کے متعلق بتایا کہ قادر کی طبیعت میں شرم بہت زیادہ تھی گو کہ مجھ سے زیادہ فری نہ ہوتا تھا مگر مجھ سے بہت محبت کرتا تھا البتہ اپنی والدہ سے زیادہ کھل کر بات کر لیتا۔ایک بارمیں اپنی زمینوں پر کھیتوں پر جا رہا تھا کہ دو سانپوں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا۔میں طبعا سانپوں سے نہیں ڈرتا۔اس لئے آرام سے چلتا رہا۔قادر نے دیکھا تو مجھے آوازیں دینے لگا کہ آگے نہ جائیں اور پھر خود بھاگ کر میرے آگے آ کر کھڑا ہو گیا کہ ابا آپ اس طرف نہ جائیں۔جب پہلی بار قرآن مکمل پڑھا اُن دنوں تحریک جدید کے کواٹرز میں رہتے تھے۔تقریب آمین میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راہ شفقت شرکت فرمائی۔