مرزا غلام قادر احمد — Page 450
450 روزنامہ نوائے وقت لاہور (8) 15 رابریل 1999ء دو راہگیروں کو قتل کر کے فرار ھوتے ھوئے اعجاز نجی اور تنویر تنی سمیت 4 دہشت مارے گئے چناب نگر سے ایم ایم احمد کے بھتیجے کو اغواء کر کے چنیوٹ پل پر قتل کیا۔شور مچانے پر ایک راہگیر کو مارا پولیس کے تعاقب پر پہلے اسکول پھر مسجد میں پناہ لی امین پور بنگلا کے قریب 5 گھنٹے کے مقابلہ میں چاروں مارے گئے مرنے سے قبل شناختی کاغذات جلا دیئے راکٹ لانچر سمیت اسلحہ کی بھاری تعداد برآمد چنیوٹ (نامہ نگار ) پولیس کو دہشت گردی اور سنگین جرائم میں مطلوب سروں پر لاکھوں روپے کے انعام رکھنے والے اعجاز عرف نجی اور تنویر عرف تنی سمیت 4 دہشت گرد جھنگ روڈ پر پولیس کے ساتھ طویل مقابلے میں مارے گئے۔چاروں دہشت گرد راہگیروں کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب 4 مسلح دہشت گرد جو ایک نئی ہنڈا کار میں سوار تھے، دریائے چناب کے دو پلوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کر کے سابق بیورو کریٹ ایم ایم احمد کے بھتیجے غلام قادر اور ایک ضعیف راہ گیر کو ہلاک کرنے کے بعد امین پور جھنگ کا رُخ کیا۔ڈی ایس پی چنیوٹ کو وائرلیس پر فوری اطلاع ملی تو انہوں نے تھانہ صدر کے انچارج چوہدری عبدالحمید ورک، تھانہ سٹی کے انچارج انجم مرزا اور تھانہ لنگرانہ کے انچارج حاجی حضر حیات کو اطلاع کی کہ وہ فوری طور پر ناکہ بندی کر لیں۔اتنے مین پولیس کی مسلح پارٹیاں دہشت گردوں کے تعاقب میں روانہ ہو گئیں جس پر دہشت گردوں نے تھانہ لنگر انہ کا رخ کر لیا اور پولیس کو دیکھتے ہی ایک اسکول میں جا گھسے جہاں بچے