مرزا غلام قادر احمد — Page 434
434 وقف زندگی کے مقدس عہد کو بڑی عظمت اور وفا کے ساتھ زندگی کے آخری لمحہ تک پورا کیا۔وقف کی سچی روح ہمیشہ آپ کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتی رہے گی۔قیامت تک شہید مرحوم کے خون کا ہر قطرہ آسمانِ احمدیت پر ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔ایں سعادت بزور بازو نیست بخشد خدائے بخشنده اداره ا الفضل انٹرنیشنل آپ کے گھر کو برکتوں اور نور سے بھرنے والے آپ کے ہونہار فرزند ہمارے بہت ہی پیارے بھائی مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے اعلیٰ حسب و نسب کے بلند مقام کے شایانِ شان راہِ مولیٰ میں اپنے مقدس خون کا نذرانہ دے کر جہاں اپنے رب کریم کے حضور ایک لازوال زندگی پائی وہاں ساری جماعت کو بھی اپنی شہادت سے ایک زندگی بخشی شہید مرحوم کی یہ عظیم قربانی باعث ناز بھی ہے لیکن طبعا اس مخلص ، فدائی واقف زندگی بھائی کی جدائی کا صدمہ بھی بہت شدید ہے، ناز اور غم، کے ان ملے جلے جذبات کے ساتھ آپ کی خدمت میں ادارہ الفضل انٹرنیشنل کی طرف سے قرارداد تعزیت پیش ہے۔مجلس خُدام الاحمدیہ پاکستان ہم خدا تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ مولا کریم اپنے فضل اور رحم کے ہاتھوں سے شہادت کا یہ نذرانہ قبول فرمائے اور جماعت کے حق میں اور کے خاندان کے حق میں اس کو ہزاروں برکات کا موجب اور مثمر بثمراتِ حسنہ بنائے۔