مرزا غلام قادر احمد — Page 428
428 محترم صاحب زادہ کی شہادت پر صدر انجمن احمدیہ پاکستان کی طرف سے قرارداد تعزیت صدر انجمن احمدیہ کا یہ ہنگامی اجلاس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ، شہید مکرم صاحب ابنِ مرزا مجید احمد صاحب کی المناک شہادت پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتا ہے۔آپ 1962ء میں ربوہ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم ربوہ اور ایبٹ آباد پبلک اسکول میں حاصل کی۔ایف ایس سی کے امتحان میں پشاور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی اور انجینئر نگ یونیورسٹی لاہور سے بی ای الیکٹریکل انجینئر نگ کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ تشریف لے گئے جہاں جارج بیسن یونیورسٹی سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز کرنے کے بعد اپنے عہد وقف زندگی کو پورا کرنے کے لئے پاکستان تشریف لے آئے اور مرکز سلسلہ ربوہ میں نظام وصیت، دعوت الی اللہ ، خلافت لائبریری، امور عامه، وقف کو وکالت مال اول فضل عمر ہسپتال وغیرہ میں کمپیوٹر کا نظام متعارف کیا اور اس۔نظام کے بانی مبانی ٹھہرے۔آپ ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز کے بانی چیئر مین اور سر پرست بھی تھے۔یہ ایسوسی ایشن جو 1997ء میں قائم ہوئی تھی آپ کی سر پرستی اور زیر انتظام اپنی تین سالانہ کنونشنز بھی منعقد کر چکی ہے۔اور بفضلہ تعالیٰ آپ کی قیادت میں مضبوط بنیادوں پر قائم اور جماعتی خدمات بجا