مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 422 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 422

422 نہیں پہنچ پاتے۔خدا اُسے اُن لوگوں میں شامل کرے جن سے وہ راضی ہو کر قیامت کے دن کہے گا۔فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي فِي جَنَّتِي محترم نصیر احمد قمر صاحب 4 مئی 1999ء محترمہ اہلیہ صاحبہ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید صاحب آپ کے گھر کو نور اور برکتوں سے بھرنے والے ہمارے بہت ہی پیارے بھائی مکرم صاحبزادہ شہید نے اپنے اعلیٰ حسب و نسب کے بلند مقام کے شایانِ شان راہِ مولا میں اپنے مقدس خون کا نذرانہ دے کر جہاں اپنے رب کریم کے حضور ایک لازوال زندگی پالی ہے وہاں ساری جماعت کو بھی اپنی شہادت سے ایک زندگی بخشی شہید مرحوم کی یہ عظیم قربانی باعث ناز ہے لیکن طبعا اس مخلص فدائی واقفِ زندگی بھائی کی جدائی کا صدمہ بھی بہت شدید ہے۔ناز اور غم کے ملے جلے جذبات کے ساتھ ادارہ ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل کی طرف ނ تعزیت پیش ہے۔محترم چوهدری عنایت اللہ صاحب - لندن دل و دماغ کی عجیب حالت ہے ہم سب اس عظیم صدمے میں دل و جان سے آپ سب کے ساتھ شریک غم ہیں خداوند کریم شہید کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک قدموں میں جگہ عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ اس جماعت میں ایسے جانثار پیدا فرما تا رہے جو دین کی خاطر ہر قُر بانی کے لئے تیار رہیں۔(آمین)