مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 421 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 421

421 محترمه طاهره صدیقه ناصر صاحبه - ہارٹلے پول 21 /اپریل 1999ء پیاری ٹچھو! غم کی جس کیفیت سے اس وقت آپ گزر رہی ہیں اس میں تعزیت کے الفاظ تو بے معنی سے ہو جاتے ہیں دلاسوں کی باتیں اوپر سے گذر جاتی ہیں اور لگتا ہے کہ یہ کیفیت ختم نہیں ہوگی بلکہ ایسے ہی رہے گی اور حقیقت یہ ہے کہ یہ غم بھی اتنا عزیز ہوتا ہے کہ دل چاہتا بھی نہیں کہ اس کو بھولنے دیا جائے لیکن بہر حال وقت کے ساتھ کیفیات، حالات بدلتے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس انتہائی کڑے وقت میں خود آپ کا ساتھی بن جائے آپ کو سنبھالے اور پھر ہمیشہ سنبھالے ہی رکھے آپ کو آپ کے بچوں کو کسی کی محتاجی نہ رہے صرف خدا آپ کا سہارا ہو۔محترم مرزا مغفور احمد صاحب (نصرت کے بہنوئی )۔امریکہ 2/جون 1999ء پیاری نصرت ! قادر کی شہادت ایسی تکلیف ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔تمہیں جو دکھ ہے اس کا اندازہ تو کوئی نہیں کر سکتا مگر مجھے بھی کبھی ایسا دکھ نہیں پہنچا جو اس واقعہ سے پہنچا ہے۔یہ عظیم صدمہ ہے مگر خوش نصیب تھا قادر جس نے خدا کی راہ میں اپنے وعدے کو ایفا کر دیا اور حقیقت میں دین کو دنیا پر مقدم کر دیا۔خلیفہ وقت کے دل میں اُس کے لئے رشک کے جذبات بھر دئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑ پوتے نے اپنی جان کی قربانی دے کر ہم جیسے گناہ گاروں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے کہ ہم بھی اس کے نقشِ قدم پر چل سکیں۔اس نے تو ایک ہی جست میں محبت ، وفا قربانی کی وہ منزل طے کر لی کہ جہاں لوگ عمر بھر کی ریاضت کے بعد بھی