مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 41 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 41

41 السلام کے اقتباسات کی روشنی میں میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہے۔اب میں عزیزم مرزا غلام قادر کی شہادت کے متعلق کچھ ایسی باتیں کرنا چاہتا ہوں جو اکثر جماعت کو معلوم نہیں ہوں گی۔اور کیوں میں اس شہادت کو ایک بہت عظیم اور غیر معمولی شہادت قرار دے رہا ہوں اس کی وجوہات جماعت کو سمجھ نہیں آئیں گی۔شاید یہ سمجھتے ہوں کہ میرا رشتہ دار شہید ہوا ہے اس لئے ہم یہ باتیں کر رہے ہیں۔جب میں سمجھاؤں گا تو پھر یہ سمجھ آئے گی کہ اس میں رشتے داری یا قرب کا کوئی تعلق نہیں، یہ شہادت واقعہ ایک غیر معمولی شہادت ہے۔اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جن کو اس وقت اُجاگر کر کے بیان کرنے کی ضرورت ہے اور اس اعلان کے ساتھ جو بھی جمعہ میں شریک احباب و خواتین ہیں میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ نماز جمعہ کے معاً بعد میں ان کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا تو وہ اس میں شریک کر سعادت دارین حاصل کریں۔ہو سب سے پہلے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی براہ راست ذریت کی تیسری نسل سے ہے۔غلام قادر شہید حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے پوتے اور صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب اور قدسیہ بیگم کے چھوٹے صاحبزادے تھے۔قدسیہ بیگم نواب عبداللہ خان صاحب۔۔۔اور حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم کی صاحبزادی ہیں۔اس پہلو سے حضرت اقدس علیہ السلام کے بیٹے اور بیٹی دونوں کے خون ان کی رگوں میں اکٹھے ہو گئے۔صرف یہی نہیں بلکہ میرے ساتھ بھی ان کا ایک رشتہ بنتا ہے۔میرے ساتھ ان کا جو رشتہ ہے وہ یہ ہے کہ میری ہمشیرہ امتہ الباسط اور بہنوئی میر داؤد احمد صاحب ابن حضرت میر محمد اسحق کی سب سے چھوٹی بیٹی عزیزہ امتہ صاحبه