مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 411 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 411

411 قابلِ فخر والدین کی تمام صفاتِ حسنہ کا پر تو تھا۔یہاں ربوہ سے ہزاروں میل دور بھی اس پیارے وجود کی شہادت سے قبل تین چار مرتبہ یا اللہ خیر، یا اللہ خیر کے الفاظ کے ساتھ خواب کا تسلسل ٹوٹتا رہا گھر میں سب کو دعا کے لئے کہتا رہا کہ کہیں ربوہ سے کوئی المناک خبر نہ آئے مگر شاید ہماری قسمت میں ابھی اور دکھ دیکھنا باقی تھے۔اچھا اللہ تعالیٰ ہم تیری رضا کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔اے خدائے ذوالجلال ہم سب کو سکنیت اور صبر عطا فرما۔اے قادر و توانا خدا! اے وعدوں کے سچے خدا! کب تک یہ سب کچھ ہوتا رہے گا شہیدوں کا لہو رنگ لانے میں اور کتنی دیر لگائے گا۔فتح و نصرت کی گھڑی کا اور کس قدر انتظار کرنا پڑے گا۔ہم کب تک ایک دوسرے کو تسلیاں دیتے رہیں گے اپنی قدرت کا جلوہ دکھانے میں دیر نہ لگا اب اور کس چیز کا انتظار ہے۔اے میرے پیارے اور ہونہار بیٹے تو کس قدر خوش نصیب ہے کہ اپنی مراد کو پہنچ گیا ہمیشہ کی زندگی میں سرخرو ہوگیا تیرے کتنے ہی ساتھی اس راہ میں تیرے ساتھ کے لئے دل میں تمنا پالے اپنی باری کے منتظر ہیں ا۔۔۔خدا کی گود تجھے نصیب ہو۔دیکھ۔اور بچپن کی مسکراہٹ چہرے پر سجائے ہوئے دیکھ کہ پوری دنیا تیری جدائی پر آنسو بہا رہی ہے۔Dr۔M۔Masud ul Hassan Noori Rawalpindi The tragic demise of Qadir was a bolt from blue۔May Allah shower, His choisest blessings on him and may۔He give patience to the near and dear ones