مرزا غلام قادر احمد — Page 299
299 اکثر سیر و تفریح کے لئے لے جاتے ہم نے اپنے بابا کے ساتھ کاغان، ناران، سکیسر کی سیر کی تھی۔قادر صاحب کی بیگم اور بچوں پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات میں سے ایک بڑا احسان یہ بھی ہے کہ دُعاؤں کی ایک سلسبیل شروع ہوگئی ہے۔جتنے دل دُکھے درد سے دُعا بھی کرتے رہے اور کرتے رہیں گے۔جناب محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب امیر جماعت امریکہ نے نچھو کے نام ایک خط میں تحریر فرمایا: ” تمہارے دو مضمون پہلا مختصر سا نوٹ اور دوسرا مفضل، الفضل میں پڑھا بڑے مؤثر اور تمہاری دلی کیفیت کے آئینہ دار تھے بے اختیار آنسوؤں اور بے شمار دعاؤں کے ساتھ پڑھے اللہ تعالیٰ تمہیں خاص کر۔۔۔۔اور باقی سب کو اس دل دہلا دینے والے صدمہ کی برداشت کی طاقت بخشے حضور نے اور پھر جماعت نے بڑے گہرے جذبات کا اظہار کیا ہے اللہ تعالیٰ سب کی دُعائیں قبول فرمائے۔“ خاکسار مظفر احمد دُعاؤں کے سلسلے میں لپٹی ہوئی خوشخبریاں بھی اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہیں۔ربوہ سے محترم سعید انصاری صاحب نے تحریر کیا: سولہ سترہ اپریل جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جب یہ عاجز بعد عشاء معمول کی دُعائیں کرتے ہوئے سویا تو نیند کی حالت میں تمام شب قرآنِ کریم کی آیت کا یہ ٹکڑا