مرزا غلام قادر احمد — Page 286
286 سچا انسان سادہ مزاج، بے تکلف، سادگی پسند، سچا اور کھرا انسان تھا۔مجھے یاد ہے اس نے ایک دن بیٹھ کر مجھے سمجھایا تھا کہ اپنے گھر کو سادہ رکھنا مجھے زیادہ سجے سجائے گھر پسند نہیں۔اس نے کوئی خواہشات نہیں پالی ہوئی تھیں۔مجھے ایک دفعہ کہا کہ میری کوئی بڑی خواہش نہیں ہے لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ اگر کبھی میری کوئی چھوٹی سی خواہش بھی ہو تو اللہ تعالیٰ میری وہ خواہش پوری کر دے اور میں تیرہ (13) سال سے گواہ ہوں کہ اللہ نے اپنے فضل سے اس کی معمولی سے معمولی خواہش کو بھی پورا کیا۔ہاں مگر مجھے اس کی طبیعت دیکھ کر یقین ہے کہ اس نے دنیا کے لئے تو نہیں مگر آخرت کے لئے ضرور ایک بڑی خواہش کی ہوگی اور وہ اپنی جانی قربانی کی خواہش ہوگی اور اس کو بھی اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے قبول فرمایا۔جماعت کی محبت اور غیرت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت سے بہت محبت رکھتا تھا۔اس نے ایک دو دفعہ اس قسم کا ذکر کیا جس سے میں نے اندازہ لگایا کہ اس نے انجنیئر نگ کی لائن چھوڑ کر Computer میں M۔S کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا تھا کہ جماعت کو آئندہ Computer Experts کی ضرورت ہو گی۔جماعتی غیرت تھی اگر کبھی کسی نے معمولی سی بات اعتراض کے رنگ میں جماعت پر کی تو فوراً غیرت میں آجاتا تھا اور بڑا Solid جواب دیتا تھا۔جماعت کے پیسے کا ضیاع پسند نہیں کرتا تھا۔بعض جگہوں پر جہاں اس کی ذاتی رائے میں پیسوں کا ضیاع ہو رہا ہوتا تھا اسے سخت تکلیف پہنچتی تھی۔صائب الرائے تھا۔کسی قسم کا مشورہ مانگو تو ہر پہلو کو مہِ نظر رکھ کر مشورہ دیتا تھا۔ایک