مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 273 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 273

273 سے ملنے لاہور گئے (جنہیں گھر میں سب بچے، بڑی امی کہتے ہیں) تو آپ نے فرمایا کہ ایک بیٹی کے گھر رشتے سے انکار ہوگیا تو کیا؟ میری اور بھی بیٹیاں ہیں۔قادر نے بڑے ادب سے خاموشی سے سب باتیں سنیں اور اپنے تاثرات کا اظہار اپنی امی کے نام خط میں اس طرح کیا۔وو لاہور آنے سے پہلے میں بڑی امی سے ملنے گیا تھا کہہ رہی تھیں میری اور بھی بیٹیاں ہیں۔میں چپ کر کے بیٹھا رہا۔ہمیشہ اس بات سے ڈر تھا کہ بڑی امی اپنی کسی خواہش کا اظہار نہ کر دیں میرے لئے تو ان کی حیثیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی کی ہے۔ان کی خواہشوں کو رڈ کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے میں ساری عمر یہ احساس لئے نہیں گزار سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی نے اپنی آخری عمر میں مجھ سے کوئی خواہش کی اور میں اسے پورا نہیں کرسکا۔ان سے کہیں میرے لئے دُعا کریں جو میرے لئے بہتر ہے خدا ایسا ہی کر دے یقیناً وہ بہتر جانتا ہے ہر چیز پر قادر ہے۔اس تسلسل میں آپ کی والدہ صاحبہ کا ایک خواب نئی تعبیر کے ساتھ سامنے آتا ہے محترم قدسیہ صاحبہ بتاتی ہیں کہ قادر کے پہلے رشتے کے لئے دُعائیں کر رہی تھیں۔”میری دیرینہ خواہش تھی اس رشتے کی مگر آثار کچھ اور نظر آرہے تھے میں ازحد تڑپ کر دُعائیں مانگ رہی تھی اکثر خدا تعالیٰ کا مجھ سے یہ سلوک رہا ہے کہ اگر میں بے حد تڑپ سے کوئی دُعا کروں اور وہ قبول نہ ہوئی۔