مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 266 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 266

266 مکرم سہیل احمد ساحب آف رلیو کے ضلع سیالکوٹ 12 اپریل 1999ء کی رات کو خواب میں ایک بہت بڑا جنازہ دیکھا لوگ بہت دُکھی تھے ایک شخص نے کہا 'ملت کے اس فدائی پر رحمت خدا کرے۔محترمہ زاہدہ مبشر صاحبہ (اسلام آباد) نے قادر کی شہادت سے تین ماہ قبل دیکھا ہوا اپنا خواب تحریر کر کے دیا جو درج ذیل ہے۔جس سال مرزا غلام قادر صاحب شہید کو شہادت نصیب ہوئی اس سے قبل 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب نماز ، دعا اورنفل کے بعد جب میں سو گئی۔میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی جگہ ہے۔جہاں بہت تعداد میں احمدی اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔گویا جماعت کے کچھ کام کر رہے ہیں۔یکا یک سب کی نظریں آسمان کی طرف اُٹھتی ہیں اور سب رُک جاتے ہیں۔میں بھی آسمان کی طرف دیکھتی ہوں اور کسی موڑ کے قریب ایک گلی میں رُک جاتی ہوں۔سب بیک صدا کہتے ہیں۔دیکھیں آسمان سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے تین صد تیرہ اصحاب کے ساتھ نزول فرما رہے ہیں۔ان ارواح مقدسہ میں سے ٹور گزر رہا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام گہرے کتھئی سے براؤن لمبے گرم کوٹ اور بہت ہی ملائم ترین پنک پگڑی (جس میں کچھ گرے کلر کی باریک دھاریاں ہیں) میں ملبوس ہیں۔درمیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے ہیں۔دائیں بائیں اور پیچھے تین سو تیرہ اصحاب کھڑے ہیں۔ان کے قدموں کے نیچے گو کچھ نظر نہیں آتا۔پر محسوس ہوتا ہے کہ مسطح پر کھڑے ہیں۔آرام آرام سے ایک دو منزلہ کوٹھی کے بہت بڑے ٹیرس پر نزول فرما رہے ہیں۔جب نزول فرما چکے ہیں سب بہ یک زبان کہتے ہیں۔حضور السلام علیکم۔حضور دونوں ہاتھ بلند کر کے وعلیکم السلام جواب دیتے ہیں اور تمام اصحاب بھی آپ کی تقلید میں ایسا ہی کرتے ہیں۔