مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 239 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 239

239 میری قمیص کہاں ہے؟ بعض دفعہ میں تنگ پڑتی۔مگر یہ چیزیں مجھے خوشی دیتی تھیں۔یہ احساس رہتا تھا۔جیسے وہ شادی کے بعد میرے پاس ہو۔حتی المقدور مانگنے سے گریز کرتا تھا۔امریکہ پڑھنے گیا تو حسب توفیق اس کو رقم دیتی تھی۔کچھ وہ کام کرتا تھا۔خواب میں دیکھا قادر اُداس گھر میں داخل ہوا ہے۔دل پر اثر تھا۔اس کو پیسوں کی ضرورت ہے۔رات گزارنی مشکل ہو گئی۔دِل سخت بے قرار ہوا۔صبح اُٹھتے ہی امریکہ فون کیا۔مودی سے بات کی کہ قادر کو جو ضرورت ہو، رقم دے دو۔قادر سے بات کی کہ تمہیں اُداس دیکھا ہے۔میں سخت پریشان ہوں۔کہتا امی آج ہی آپ کو خط لکھا ہے کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے۔وہ ہم پر بوجھ نہیں بنا جب چھٹیاں ہوتیں کام کر لیتا تھا۔وہ کالج میں تھا تو میں نے خواب دیکھا کہ منجھلے ماموں جان (حضرت مرزا بشیر احمد صاحب) کا فون آیا ہے اور میرے میاں مرزا مجید احمد صاحب ان کو بتاتے ہیں کہ میرے 270 نمبر آئے ہیں۔ماموں جان خوشی سے کہتے ہیں۔اوئے ہوئے اور کہتے ہیں اب تم ایک امتحان اور دے لو۔پھر تمہیں مجھے بالکل یاد نہیں کہ کیا کہا تھا) وہ مل جائے گی۔یعنی کسی بڑی چیز کا کہتے ہیں اور بے حد خوش ہیں۔میں نے قادر سے کہا قادر! ابا نے اب کیا امتحان دینا ہے؟ تم امتحان دو گے محنت کرو شاید کوئی بڑی پوزیشن مل جائے۔قادر کہتا امی 270 تو میرا کال نمبر ہے۔اب سوچتی ہوں منجھلے ماموں جان کی خوشی وقف اور جانی قر بانی پر تھی۔انکساری