مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 238 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 238

238 کچھ چیزیں لی تھیں یہ شار پنر میری چیزوں کے ساتھ آ گیا ہے مگر اس کی قیمت بل میں نہیں لگی۔آج سے ہیں بائیس سال پہلے بارہ تیرہ سال کا ہو گا اور شار پنر آٹھ آنے کا ہو گا مگر اس کے دل میں اس چھوٹی عمر میں بھی کھٹک تھی حالانکہ قصور اس کا نہ تھا، دُکاندار کی غلطی تھی میں نے کہا سنبھال کر رکھ لو جب جاؤ گے اسے واپس کر دینا یا قیمت دے دینا۔وہ ہمارے گھر خواہ پانچ منٹ کے لئے آئے دو یا تین دفعہ ضرور آتا تھا۔میں تو اسے ابھی تک ایک بچے کی طرح پال رہی تھی اس کے وقف کی وجہ سے مجھے اس کا بے حد خیال رہتا تھا۔ذرا کمزور نظر آتا۔گھر سے پلاؤ بنوا کر بھجواتی۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کمزوری اور دماغی طاقت کے لئے اچھا ہے۔بادام روزانہ اسے دیتی تھی۔سونف بادام کٹوا کر دیتی۔انار بے حد پسند تھے۔جب تک سیزن رہتا باقاعدہ انار کے دانے نکال کر اس کے لئے رکھتی۔اسے کسی وقت بھی فرصت ملتی وہ آ کر کھا لیتا اسے پتہ تھا کہ انار کے دانے ضرور نکلے پڑے ہوں گے۔سفید جوڑا جمعہ کے دن ہمارے ہاں سے نہا کر سفید جوڑا پہن کر جمعہ پر جاتا تھا۔اس دن اس کی سسرال میں دعوت ہوئی تھی۔اس کے کپڑے ہمارے ہاں دُھلتے تھے۔اس کی قربانی کے بعد دھوبی اس کے کپڑے لایا۔تو میرے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے۔میرا بیٹا تو سفید کپڑے پہن کر جا چکا تھا۔وہ جمعہ سے پہلے ہی جا چکا تھا۔میں قادر سے بعض دفعہ کہتی تھی کہ تم آدھے بیا ہے گئے ہو آدھے ابھی میرے پاس ہو۔جب کبھی وہ کہتا امی میرے سوئیٹر نہیں مل رہے، آپ نے رکھے ہیں؟ میری جرابیں کہاں ہیں؟