مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 201 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 201

201 تک قائم رہا۔اس عرصہ میں کبھی ناراضگی یا ڈانٹ ڈپٹ والا معاملہ پیش نہ آیا بلکہ ہماری غلطیوں کی پردہ پوشی کرتے رہے۔وہ ایک بہترین انسان کے ساتھ ساتھ بہترین اُستاد بھی تھے۔خُدام الاحمدیہ پاکستان میں بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع اکثر ملا کرتا تھا۔وہ خود بھی ڈیوٹی پر حاضر رہتے اور کام کے طریق بھی بڑے احسن رنگ میں سمجھاتے۔اس تعلق کے دوران میں اکن کوشش کرتا کہ آج ضرور سلام میں پہل کروں گا مگر کبھی کامیاب نہ ہوسکا۔وہ ہمیشہ سلام میں پہل کیا کرتے تھے۔مکرم امان الله صاحب امجد کارکن وکالت وقف کو ربوہ تحریر فرماتے ہیں:۔محترم صاحبزادہ صاحب سے میری پہلی ملاقات 1990ء میں ہوئی جب آپ مہتم تجنید تھے۔اور سالانہ تربیتی کلاس کے موقع پر ناظم رجسٹریشن بھی تھے۔اس وقت جب کہ رجسٹریشن میں خاکسار کو آپ کی زیر نگرانی خدمت کا موقع ملا آپ یقیناً ایک باوقار شخصیت کے مالک تھے اور ہمیشہ کامل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرتے۔ڈیوٹی کے دوران کسی کارکن کو کوئی مشکل پیش آتی تو فوراً حل کرنے کی کوشش کرتے“۔مکرم احسان الهی عابد صاحب ابن مکرم کرم الهی صاحب ساکن داریمن شرقی جنہوں نے کم و بیش دس سال بطور مددگار کارکن شعبہ کمپیوٹر سیکشن تحریک جدید میں محترم قادر صاحب کے ساتھ کام کیا اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:- آپ انتہائی خاموش طبع اور بے حد سادہ انسان تھے میری ڈیوٹی دو جگہ ہوتی تھی یعنی دفتری ٹائم میں سے آدھا ٹائم میں دفتر وکالت مال ثانی میں کام کرتا تھا اور آدھا ٹائم آپ کے دفتر واقع پرائیوٹ سیکر یٹری میں کام کرتا تھا۔