مرزا غلام قادر احمد — Page 200
200 مکرم محمد شریف صاحب محرر مال خدام الاحمدیہ پاکستان:- میاں صاحب کے چہرہ پر ہر وقت مسکراہٹ کے آثار رہتے کام میں اتنے سنجیدہ تھے کہ بعض اوقات سڑک پر سائیکل کھڑا کر کے دفتری کاغذات پر دستخط کر دیتے۔وہ اتنے ذہین تھے کہ معاملہ کی تہ تک آسانی سے پہنچ جاتے۔جب دفتری کام سے فراغت ہوتی کتابیں پڑھتے۔مکرم منصور احمد جاوید چٹهه صاحب مراقب خُدام الاحمدیہ پاکستان:- کام کرنے والوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے ایک دفعہ دفتر کے کسی کارکن کی رپورٹ پر لکھا منصور چٹھہ صاحب کی رپورٹ سے استفادہ کریں، یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز تھا۔دفتر پرائیوٹ سیکریٹری میں کام کر رہے ہوتے میں ڈاک لے کر جاتا تو اپنے پاس کرسی پر بٹھا لیتے ڈاک ملاحظہ کر کے کھڑے ہو کر رخصت کرتے۔مکرم رانا محمود احمد طاهر صاحب سابق زعیم دارلیمن ربوه:- سیلاب کے دنوں میں میں نے دیکھا کہ محنت کے ساتھ بہت دعائیں کرتے روزانہ حضور انور کی خدمت میں دُعا کے لئے Fax کرتے۔مکرم طارق محمود صاحب کمپیوٹر سیکشن خدام الاحمدیہ مرکز یہ پاکستان ساکن دارالصدر شمالی حال مقیم امریکہ تحریر کرتے ہیں:۔” میری قادر صاحب سے پہلی ملاقات مارچ 1989ء میں کمپیوٹر کے حوالہ سے ہوئی۔مجھے وہ پہلی ہی ملاقات میں بہت پیارے لگے۔بات کرنے کا طریق نہایت ہی شاندار۔نہایت ، دھیمے لہجے میں بات کرتے۔ان سے بار بار ملنے کی خواہش دل میں رہتی میرا ان سے اُستاد شاگرد والا رشتہ بنا جو آخر دم