مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 168 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 168

168 سیلاب کی تباہ کاریوں میں خصوصی خدمات: اگست 1995 ء دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب نے عذا ناک صورت اختیار کر لی۔ربوہ کے گرد و نواح میں بھی سینکڑوں دیہاتوں میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ربوہ کے محلہ دارالیمن شرقی کے حفاظتی بند کے قریب بیضوی شکل کا کٹاؤ شروع ہوا۔جس سے واپڈا کا حفاظتی بند بالکل ڈوب گیا۔پانی کا ریلا داریمن کے بند کو چھونے لگا یہ بند 600 فٹ اونچا ہے۔اگر خدانخواستہ یہ بند ٹوٹ جاتا تو ربوہ کے نصف محلوں میں سیلابی ریلا آجاتا۔صدر صاحب عمومی ربوہ نے فلڈ ریلیف کمیٹی قائم کی جس کے ایک رکن مہتم مقامی مجلس خدام الاحمدیہ ربوہ مکرم صاحبزادہ تھے۔میاں قادر صاحب کے ذمّے لوگوں کو سیلاب کی اطلاع دینا، محفوظ مقامات تک پہنچانا اور بند کو مضبوط بنانا تھا اس کام کے لئے خُدام اور دو سو انصار نے مل کر کام کیا۔بند کو اونچا کرنا پانی سے جنگ کے مترادف تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور خُدام کی انتھک محنت سے یہ جنگ خدامِ ربوہ نے جیت لی اور ربوہ محفوظ رہا۔الفضل 31 جولائی 1995ء کی اشاعت میں سیلابی پانی سے اس جنگ کا ذکر اس طرح ہے۔مہتم مقامی نے خُدام کی ڈیوٹیاں لگا ئیں مجموعی طور پر 400 خُدام اور 200 انصار نے بند کی مضبوطی کے کام میں حصہ لیا۔بند کی کمزور جگہوں کو مضبوط کرنے کے علاوہ مزید مٹی ڈال کر اسے تقریباً دو فٹ اونچا کیا گیا۔چنانچہ جب پانی کا بڑا ریلا آیا تو پانی بند کی اونچائی تک آجاتا رہا۔جوں جوں پانی چڑھتا گیا بند کو ساتھ ساتھ اونچا کرنے کا کام جاری رہا۔چنانچہ دریا کی