مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 155 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 155

155 یکم دسمبر 1995ء کو ربوہ میں اس سلسلہ میں پہلی میٹنگ ہوئی۔جس میں 9 ممبران نے شرکت کی۔اس میں ایسوسی ایشن کا آئین تجویز کیا گیا۔66 بعد ازاں محترم مرزا غلام قادر صاحب نے مورخہ 19 / مارچ 1996ء کو حضور ہ اللہ کو ایک اور خط لکھا جس میں ایسوسی ایشن کے آئین کی منظوری کی ایده درخواست کی گئی۔آپ نے لکھا: سیدی ! جلسہ سالانہ یو کے (U۔K) 1993ء کے موقع پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی روشنی میں احمدی کمپیوٹر سائنٹسٹس کی تنظیم سازی کا کام شروع کیا گیا تھا۔اس کی ابتدائی رپورٹ زیر نمبر 207 مورخہ 9/1/1995 حضور کی خدمت میں بھجوائی گئی تھی۔اس کے جواب میں مورخہ 28/1/1995 حضور کا ارشاد موصول ہوا تھا۔ٹھیک ہے جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ کو خلوص، محنت اور حکمت سے کام بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔“ یکم دسمبر 1995ء کو متوقع ممبران ایسوسی ایشن کی ایک میٹنگ طلب کی گئی جس میں 19 احباب نے شرکت کی۔اس اجلاس میں تنظیم کا آئین تجویز کیا گیا۔اس کی تیاری میں انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی کیٹیکٹس اینڈ انجینئرز (IAAAE) کے آئین سے شق وار موازنہ بھی کر دیا گیا ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں منظوری کی درخواست ہے نیز