مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 145 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 145

145 ماحول میں روشنی ہے جس طرح ہر چیز خوشی کا اظہار کر رہی ہے اُس وقت میرے ذہن میں یہ بھی ہے جس طرح یہ بار بار کہا جا رہا ہو کہ دس اور گیارہ کی تاریخیں جماعت کے لئے بہت اہم ہیں۔اس کے ساتھ یہ بھی عرض کروں کہ اس وقت صبح سحری کا وقت تھا اور خواب ختم ہوتے ہی نصرت نے روزے کے لئے اُٹھا دیا۔رمضان کے ایام میں خصوصیت سے دُعاؤں میں یاد رکھیں۔خدا حافظ والسلام مرزا غلام قادر حضور اید ہ الودود کی دُور رس نگاہوں نے اس جوہر کی قدر و قیمت کا خوب اندازہ لگا لیا تھا۔آپ کی والدہ صاحبہ کے نام ایک مکتوب میں قادر کی سعادت مندی کے گہرے نقش کا بے ساختہ اظہار دیکھئے۔6 اکتوبر 1993ء آپ کا خط ملا اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے عزیزم قادر بہت پیارا بچہ ہے جتنی دیر یہاں رہا ہمیشہ اسے دیکھ کر دل سے ماشاء اللہ چشم بدور کی دُعا اُٹھتی رہی اللہ اس کی طرف سے اور باقی سب بچوں کی طرف سے ہمیشہ آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرمائے۔قادر کو ہالینڈ ، جیئم اور جرمنی ساتھ لے جانے کی شدید خواہش تھی اور دل سخت چاہتا تھا کہ ساتھ چلے مگر سنگل انٹری ویزے نے مصیبت ڈالے رکھی اور کام نہ بن سکا۔“