مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 13 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 13

13 عرض حال ”جو لوگ بھی اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کریں گے وہ اُن لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے۔یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین (میں) اور یہ لوگ بہت ہی اچھے رفیق ہیں۔یہ فضل اللہ کی طرف سے ہے اور اللہ بہت جاننے والا ہے۔“ (النساء : 70-71) خاکسار کے لئے انتہائی عجز سے حمد وشکر کا مقام ہے کہ ایک ایسی ہستی کا جس کو اللہ تعالیٰ نے شہادت کے مقام پر فائز فرمایا ذکرِ خیر کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔انسان صرف فضلِ خداوندی سے ہی کوئی خدمت سرانجام دے سکتا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔موضوع سے انصاف کرنے میں اپنی نااہلی کا اعتراف کرتی ہوں مگر خشتِ اوّل کی خوشی ضرور ہے۔جس سے دُعاؤں میں حصہ دار رہوں گی۔انشاء اللہ صاحبزادہ کی شہادت سے الہی عنایات کا ایک نیا باب گھل کر سامنے آیا ہے۔دست قدرت کس طرح سلسله در سلسله بعض واقعات کی صدیوں پرورش کرتا ہے۔حیرت انگیز ہے۔مسیح و مہدی دوراں کی قدسی نسل کے لئے کیا کیا مقام مقدر ہیں، اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔مقامِ شہادت پر فائز ” غلام قادر کے لئے الہی الہام کا پورا ہونا اور بزرگوں کے رؤیا و کشوف میں اس کی پیش خبریاں ہونا اور پھر خلیفہ وقت کا خراج تحسین ایک عظیم الشان نشان ہے۔جس کے ہم سب شاہد ہیں۔و,