مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 136 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 136

136 صاحب شامل ہیں۔آپ سمجھ رہی ہوں گی۔میں مذاق کر رہا ہوں لیکن کیکے سے مجھے بہت امیدیں ہیں۔غرض مختصر یہ کہ کیلے سے میں بے حد Impressed ہوں اگر وہ کوئی دعوی کرے۔میں ایک دم ایمان لے آؤں جس طرح حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اُن کو سچا سمجھنے والے ایک دم ایمان لے آئے تھے۔بغیر کسی جھجک کے کیونکہ اُن کا تجربہ یہ ہی کہتا تھا کہ یہ شخص غلط بات کس طرح کر سکتے ہیں۔مرزا محمود احمد 25-5-83 قادر نے پیارے حضور کو زندگی وقف کرنے کا جو خط لکھا اُس کا بہت ہی پیارا جواب آیا۔15-5-1983 پیارے عزیزم غلام قادر۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته تمہارا خط ملا جس سے سچے اخلاص کی خوشبو آ رہی تھی۔بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ حضرت عموں جان کی ساری اولاد کو احمدیت کی صف اوّل میں رکھے۔حضرت عموں صاحب کا مجھ سے پیار ایک چچا کی عام حیثیت سے بڑھ کر تھا اور بصورت خاص میرے محسن تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور اُن کی ساری دُعائیں اُن کی اولاد کے حق میں پوری ہوں بلکہ اس سے بھی زیادہ ہوں۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور قلب و نظر کی قوتوں