مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 135 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 135

135 پھولیں ، پھلیں اور حیات بخش ثمرات حاصل ہوں گھر کے عام ماحول کا ایک اور واقعہ ہے۔جس میں نہ کوئی تکلف ہے نہ بناوٹ۔ایک عام سی بات تھی۔جو اُس وقت آئی گئی ہو گئی مگر اب وہ ایک شہادت بن گئی ہے۔ایک دلچسپ خط پڑھئے جو ایک بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کے متعلق لکھا ہے۔اُس کی قربانی کے بعد اُمڈ آنے والے پیار کی وجہ سے نہیں بلکہ اُس کی حیات میں لکھا گیا ہے۔اور عمر بھی ایسی جس میں بعض اوقات بڑے بھائی چھوٹے میں اضافی خوبیاں دیکھ کر رشک حتی کہ حسد کرنے لگتے ہیں۔قادر کے متعلق جب یہ خط لکھا گیا اُن کی عمر اکیس سال تھی۔یہی وہ دن تھے۔جب آپ نے زندگی وقف کا خط لکھا تھا۔یہ خط قادر کی امی کے نو (9) صفحوں کے خط کے جواب میں لکھا گیا ہے اندازہ کیجئے کہ اُن نوصفحوں میں کیا ہوگا؟ پیاری امی ! ”آپ نے کیلے کی خط میں بڑی تعریف لکھی تھی۔میں تو خود کیلے کا بڑا سخت قائل ہوں اور اُس کا Fan ہوں میرے ذاتی خیال میں کیکا بہت عقل مند اور Mature ہے Sober ہے، پڑھائی میں اچھا ہے، دین میں اچھا ہے، شکار میں اچھا ہے، مزاحیہ ہے۔غرض بہت ہی Balanced ہے۔بلکہ خاندان کے چند بڑے لوگوں میں ابھی سے (میرے نزدیک ) اس کا شمار ہونے لگا ہے۔جن میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مرزا عزیز احمد صاحب، حضرت مرزا مظفر احمد صاحب، مرزا طاہر احمد صاحب ، حضرت مریم صدیقہ صاحبہ اور