مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 124 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 124

124 مجھے غلام قادر کتنا عزیز تھا۔وہ خود بتا سکتا تھا اور جانتا تھا۔یا میں اور میرا دل جانتا ہے۔مجھے کتنا دُکھ اور رنج ہے۔یہ میرا ہی دل جانتا ہے۔اس کے انمٹ نقوش میرے دل میں بڑے گہرے ہیں اور جب تک حیات مستعار ہے۔میں اس صدمہ کو نہیں بھلا سکوں گا۔آپ بھی اُستاد رہے ہیں اور خوب جانتے ہیں بعض شاگرد اپنے بچوں سے بھی زیادہ پیارے ھوتے ھیں۔میں تو اولادِ نرینہ سے بھی محروم ہوں۔میرے بیٹے تو میرے یہی شاگرد ہیں اور غلام قادر تو أن معدودے چند شاگردوں میں سے ہے جن پر میری جان بھی قربان ہے۔کاش میں فوراً افسوس کے لئے آ سکتا۔میری علالت آڑے آ رہی ہے۔کوشش کروں گا کہ خود حاضر ہوں۔فی الحال یہ عریضہ میری نمائندگی کرے گا۔محمود تو آ کر واپس جا چکا ہو گا۔اس کے لئے میری دُعائیں۔ایک دفعہ امریکہ سے اُس کا کارڈ آیا تھا۔آخر میں ایک مرتبہ پھر میری ڈھیروں دُعا ئیں کہ اللہ اُس کی بخشش کرے۔(آمین) آپ کے غم میں شریک روحانی باپ بشارت احمد وائس پرنسپل حضرت خلیفہ مسیح الثالث" نے گولڈ میڈل عطا فرمایا: محترم مرزا غلام قادر صاحب وہ خوش نصیب طالب علم ہیں۔جنہیں پشاور بورڈ میں ٹاپ کرنے پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اپنے جاری کردہ