مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 115 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 115

115 گئے اور ہمارے ہاؤس ماسٹر بشارت احمد صاحب سے یہ بات کرنے لگے کہ ہمیں بحفاظت یہاں سے کس طرح نکالا جائے۔فیصلہ ہوا کہ ہمارے ایک اُستاد اشفاق احمد صاحب ہمیں اپنے ساتھ لے جا کر لاہور میں ہمارے رشتہ دار نواب عباس احمد خان صاحب کے گھر پہنچا دیں گے۔چنانچہ ہم اُن کے ساتھ روانہ ہوئے اور ویگن میں ایبٹ آباد سے راولپنڈی اور پھر وہاں سے لاہور گئے۔اشفاق صاحب بہت نفیس طبیعت کے باذوق انسان تھے۔ہمارا خوب دل لگاتے رہے۔راستے میں آئس کریم کھانے کے لئے رُکے تو قادر نے اصرار کیا کہ ہل وہ دے گا۔مجھے یاد ہے کہ اشفاق صاحب نے آہستہ سے کہا تھا کہ اچھا لڑکا ھے“۔۔اللہ اللہ کر کے لاہور پہنچے۔یہاں آ کر کچھ احساس پیدا ہوا کہ حالات کتنے خراب ہیں۔جس دن ہم پہنچے اُسی دن وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ٹی وی پر تقریر کی تھی۔اور موضوع وہی سو سالہ پرانا مسئلہ۔جیسے ملک میں اور کوئی مسئلہ تھا ہی نہیں۔غالباً اگلے روز ہی حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب لاہور سے واپس ربوہ جا رہے تھے۔ہمیں اُن کے ساتھ بٹھا کر گھر واپس بھجوایا گیا۔راستے میں شیخوپورہ میں چوہدری انور حسین صاحب کے گھر ٹھہرے۔جب سب کے سامنے کوکا کولا پیش کی گئی تو میاں منصور صاحب نے بوتل پکڑ لی۔پھر فرمایا میں تو پیتا نہیں، غلطی سے پکڑ لی ہے۔چوہدری انورحسین صاحب نے برجستہ کہا کہ پھر غلطی سے پی بھی لیں۔بہر حال آخر کار ربوہ پہنچے، گھر والوں سے ملے۔ماحول بدلا ہوا تھا۔جگہ جگہ سے کٹ کر احمدی ربوہ آئے ہوئے تھے۔پورا ملک فسادات کی لپیٹ میں تھا۔پہنچنے کے بعد حضرت خلیفہ اصیح الثالث کی خدمت میں حاضر ہوئے۔