غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 68 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 68

68 بدظنی پچس اور غیبت کی عادات چھوڑ نے کے بارے میں سیدنا حضرت خلیفہ ایسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر و العزیز کا پُر معارف خطاب يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّن إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِ هَتُمُوهُ وَاتَّقُواللَّهَ۔إنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ ط ترجمہ : اے لوگو جو ایمان لائے ہوظن سے بکثرت اجتناب کیا کرو یقیناً بعض ظن گناہ ہوتے ہیں اور تجسس نہ کیا کرو اور تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ پس تم اس سے سخت کراہت کرتے ہو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کر و یقیناً اللہ تو بہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔(الحجرات : 13) بدھنی سے بجس اور جس سے غیبت کی عادت پیدا ہوتی ہے: اس میں تین باتوں کا ذکر ہے لیکن اصل میں تو پہلی دو باتوں کی مناہی کی گئی