غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 15 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 15

15 نیکی بدی معلوم کرنے کا خود کار نظام: قرآن کریم میں ہے :- بَلِ الْإِنْسَانَ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيْرَةٌ ، وَلَوْ أَلْقَى مَعَاذِيرَةٌ (القيامة : 16-15) ترجمہ: حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے نفس پر بہت بصیرت رکھنے والا ہے اگر چہ وہ بڑے عذر پیش کرے۔یعنی اُس کا نفس جانتا ہے کہ میں کیا کر رہا ہوں۔کیونکہ غیبت کے بارے میں تو صاف واضح کر دیا گیا ہے کہ کہ غیبت ایک ایسی سچی بات یا کمزوری کا نام ہے جو کسی بہن بھائی میں پائی جاتی ہو اسے اس رنگ میں پیش کرنا وہ بھی اس کی عدم موجودگی میں جسے وہ اپنے سامنے سننا پسند نہ کرے اُسے جب معلوم ہو تو اس کی دل آزاری ہوگی۔اور اگر کسی بہن بھائی کے پیٹھ پیچھے ایسی باتیں اُس سے منسوب کی جائیں جو اس میں موجود ہی نہیں ہیں تو وہ سراسر بہتان ہے اللہ تعالیٰ نے غیبت اور بہتان کو سخت نا پسند فرمایا ہے۔غیبت کی سزا: قرآن کریم اسلامی فلاحی معاشرہ میں رخنہ ڈالنے والوں کے لئے کڑی سزا تجویر کرتا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُم عَذَابُ الْحَرِيقِ (البروج : 11)