غلبہء حق

by Other Authors

Page 77 of 304

غلبہء حق — Page 77

جس شخص کو اللہ تعالی بصیرت عطا کرے گا وہ مجھے پہچان لیگا کہ میں مسیح موعود ہوں اور وہی ہوں جس کا نام سرور انبیاء نے بنی اللہ رکھا ہے۔پھر تحریر فرماتے ہیں:۔نزول المسیح من ) احادیث نبویہ میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ایک شخص پیدا ہوگا جو عیسی اور ابن مریم کہلائے گا۔" (حقیقة الوحی ص ۳۹ ) اور آگئے ہیں کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تیرہ سو سال میں مکالمہ مخاطبہ شمل برامور غیدہ پر کثرت سے طلاع دیئے جانے کی وجہ سے میں نے آپ کے نزدیک ایک شخص نبی کہلانے کا مستحق ہو جاتا ہے اپنے آپ کو نبی کا نام پانے کیلئے ایک مخصوص فرد قرار دینے کے بعد لکھتے ہیں :- اگر دوسرے صلحاء جو مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی اسی قدر مکالمه مخاطبہ الہیہ اور امور غصہ سے حصہ پا لیتے تو وہ نبی کہلانے کے مستحق ہو جاتے تو اس صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی میں ایک رخنہ دافع ہو جاتا اس لیے خدا تعالیٰ کی مصلحت نے اُن بزرگوں کو اس نعمت کے پورے طور پر پانے سے روک دیا تا جیسا کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ ایسا شخص ایک ہی ہو گا وہ پیشگوئی پوری ہو جائے۔" (حقیقۃ الوحی ص ۳۹