غلبہء حق

by Other Authors

Page 36 of 304

غلبہء حق — Page 36

میں مرزا صاحب کو نبی قرار دنیا نہ صرف اسلام کی بیخ کنی سمجھتا ہوں بلکہ میرے نزدیک خود مرزا صاحب پر بھی اس سے بہت بڑی زد پڑتی ہے۔اگر تم آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دروازہ بند نہیں مانتے تو میرے نزدیک یہ بڑی خطرناک راہ ہے اور تم خطرناک غلطی کے مرتکب ہوتے ہو؟ اخبار بینی و صلح جلد نمبر ۱۱۹ ۹ در اپریل ۱۹۱۵ شه اگر اس عبارت میں مولوی صاحب کی حضرت مرزا صاحب کو نبی قرار دینے سے مراد تنقل نبی قرار دینا ہو تو ہم اس کے پہلے سے قائل ہیں کیونکہ ہم تو آپ کو خلقی نبی ہی مانتے ہیں۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چشمہ معرفت ص۳۲۲ میں نبوت کی ایک قسم قرار دیا ہے اور ص۳۲۵ میں لکھا ہے کہ : نبوت اور رسالت کا لفظ اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی میں میری نسبت صد یا مرتبہ استعمال کیا ہے مگر اس لفظ سے وہ مکالمات مخاطبات اللہ مراد ہیں جو بکثرت امور غیب پر مشتمل ہیں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ہر ایک شخص گفتگو نہیں ایک اصطلاح اختیار کر سکتا ہے لکل ان يصطلح سو یہ خدا کی اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا ، پھر مولوی صاحب موصوف لکھتے ہیں :- ޕ اس امت میں جس قسم کی نبوت ہو سکتی ہے وہ حضرت