غلبہء حق

by Other Authors

Page 261 of 304

غلبہء حق — Page 261

M41 ہے وہ تمھیں کھول کر سناتا ہوں۔جس کو خلیفہ بنانا تھا اس کا معاملہ تو خدا کے سپرد کر دیا اور اُدھر جوده اشخاص ا معتمدین صدر انجمن احمدیہ ناقل ) کو فرمایا کہ تم بیانیت مجموعی خلیفہ مسیح ہو۔تمھا را فیصلہ قطعی فیصد ہے اور گورنمنٹ کے نزدیک بھی وہی قطعی ہے پھر ان چودہ کے چودہ کو باندھ کر ایک شخص کے ہاتھہ پر سویت کرا دی کہ اس کو اپنا خلیفہ مانو۔اور اس طرح تھیں اکٹھا کر دیا۔پھر نہ صرف چودہ کا بلکہ تمام قوم کا میری خلافت پر اجماع ہو گیا۔اب جو اجماع کے خلاف کرنے والی ہے وہ خدا تعالیٰ کا مخالف ہے۔۔۔پس تم کان کھول کر سنو۔اب اگر اس معاہدہ کے خلاف کرو گے تو نا عُقَبَهُمُ نفاقا في قلوبم کے مصداق ہو گے۔میں نے تمہیں یہ کیوں سنایا اس لیے کہ تم میں بعض نا فہم ہیں جو بار بار کمزوریاں دکھاتے ہیں۔میں نہیں سمجھتا۔کہ وہ مجھے سے بڑھ کر جانتے ہیں " خدا نے جس کام پر مجھے مقرر کیا ہے میں بڑے زور سے خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس کرتے کو ہرگز نہیں اتار سکتا۔اگر سارا جہان بھی اور تم بھی میرے مخالف ہو جاؤ تو ہمیں بالکل تمھاری پرواہ نہیں کرتا اور نہ کرونگا۔تم معاہد ہ کا حق پورا کرو۔پھر دیکھو