غلبہء حق

by Other Authors

Page 260 of 304

غلبہء حق — Page 260

٢٦٠ تم نے میرے ہاتھوں پر اقرار کیے ہیں۔تم خلافت کا نام نہ لو۔مجھے خدا نے خلیفہ بنا دیا ہے اور اب نہ تمھارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں۔اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ معزول کرے۔اگر تم زیادہ زور دو گے۔تو یا درکھو میرے پاس ایسے خالد بن ولید ہیں جو تم کو مرند دی کی طرح سزا دیں گے " ( بدر جولائی 2) ایک اور اہم واقعہ حکیم مولوی فضل دین صاحب کی وصیت میں انجمن کو بھیرہ میں ایک حویلی ملی تھی حضرت خلیفہ المسیح الاول منہ کے حضور کھیرہ کے ایک شخص نے ایک خاص وجہ کی بنا پر یہ حویلی اسے رعایت سے دئے جانے کی درخواست کی۔حضرت خلیفہ المسیح الاول نے اسے رعایت سے یہ حویلی دیا جانے کا ستحق سمجھا اور اسے بازاری نرخ سے کم قیمت پر دیا جانے کا ارشاد فرمایا۔لیکن مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ہم خیال ممبران انجمن نے اس میں اختلاف کیا۔جس پر حضرت خلیفہ ایسے الاول رض نے اعلان فرما یا کہ میں ان لوگوں کو عید الفطر نک موقع دیتا ہوں اگر انھوں نے اپنی اصلاح کرلی تو بہتر ورنہ میں اس عید کے روز انھیں جماعت سے خارج کر دونگا۔آخر عید کے موقع پر ان لوگوں نے معافی مانگ لی جس پر حضور نے درگذر فرمایا۔اور خطبہ عید الفطر میں اس بات کا اعلان فرمایا اور یہ بھی اس خطبہ میں بیان فرما یا کہ :۔حضرت صاحب کی تصنیف میں معرفت کا ایک نکتہ