غلبہء حق

by Other Authors

Page 227 of 304

غلبہء حق — Page 227

اس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام یہ نوٹ دیتے ہیں :- اس خواب میں محمود کا دیکھنا اور پھر میر ناصر نواب کا دیکھنا نیک انجام پر دلالت کرتا ہے۔کیونکہ محمود کا لفظ خاتمہ محمود کی طرف اشارہ ہے یعنی اس انتہاء کا خاتمہ اچھا ہوگا۔اور اپنی نصرت سے ابتلاء سے رہائی دے گا۔آخر یہ انبلاء نشان کی صورت میں ہو جائے گا (تذکرہ مش۔" فاروقی صاحب نے اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اور رڈ یا اس طرح درج کیا ہے :- " میں نے خواب میں دیکھا کہ قادیان کی طرف آتا ہوں اور نہایت اندھیرا ہے اور مشکل راہ ہے اور میں رحما بالغيب قدم مارتا جاتا ہوں۔ایک غیبی ہاتھ مجھ کو مدد دیتا جاتا ہے یہاں تک کہ میں نا دیا ن پہنچ گیا۔جو مسجد سکھوں کے قبضہ میں ہے وہ مجھے نظر آئی۔پھر میں سیدھی گلی میں جو کشمیریوں کی طرف سے آتی ہے چلا اس وقت میں نے اپنے تئیں سخت گھبراہٹ کے عالم میں پایا کہ گویا اس گھبراہٹ سے بے ہوش ہوتا جاتا ہوں۔اور اس وقت بار بار ان الفاظ سے دعا کرتا ہوں۔رب تجد رب تجل اے میرے رب اب تجلی فرما اے میرے رب اب بجای فرما (یعنی روشنی کر دے) اور ایک دیوانہ کے ہاتھ میں میرا ہاتھ