غلبہء حق

by Other Authors

Page 14 of 304

غلبہء حق — Page 14

۱۴ کے احباب کو بھیجا گیا ہے کہ ۱۵ جولائی کو احمد یہ بلڈنگس لاہور میں اربجے دن کے ایک مجلس منعقد ہو گا ر نقل مطابق اصل ناقل) اس میں وہ احباب شامل ہوں جن کو یہ نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔اس کے اصل محرک ڈاکٹر غلام محمد اور مولانا صدر الدین ہیں۔جب سے میں گذشتہ بیماری کے حملہ سے اُٹھا ہوں اس وقت سے یہ دونوں بزرگ اور شیخ عبدالرحمن صاحب مصری میرے خلاف پروپاگنڈا میں اپنی پوری قوت خرج کر رہے ہیں اور ہر ایک تنکے کو پہاڑ بنا کر جماعت میں ایک فتنہ پیدا کرنا شروع کیا ہوا ہے " آگے لکھا ہے :۔" نہ صرف وہ میری بیماری سے پورا فائدہ اُٹھا رہے ہیں بلکہ ان امور کے متعلق مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کر کے میری بیماری کو بڑھا رہے ہیں " لکھتے ہیں : نہ صرف یہ نوٹس جاری کر کے جماعت کے بنیادی نظام پر کلہاڑی چلائی گئی اور امیر جماعت کے خلاف علم تبادت بلند کیا گیا ہے بلکہ ان سخت گرمی کے ایام میں مولانا صدرالدین صاحب نے بعض جماعتوں میں دورہ بھی کیا ہے، تاکہ اُن پر اپنا ذاتی اثر ڈال کر میرے متعلق جھوٹی باتوں کا خوب چرچا کریں۔چٹھی مٹ)