غلبہء حق — Page 12
اُس پر ایمان نہ لائے اس کی تکفیر کرتے ہیں " ز قادیانیت من ۲ و ۲۰۱ (ج) یورپ کے مشہور مستشرق H۔R۔GIBB پروفیسر آکسفورڈ یونیورسٹی کا ۱۹۱۴ میں پہلے خلیفہ کی وفات کے بعد جماعت احمد یہ دو حصوں میں بٹ گئی جماعت کا اصل حقہ یعنی قادیانی شاخ تو بانی سلسلہ کے دعوی نبوت اور ان کے بعد اجرائے خلافت پر قائم رہی۔لیکن الگ ہونے والے لاہوری فریق نے ان دونوں کا انکار کر دیا۔اور ایک نئے امیر کی قیادت میں نمین اشاعت اسلام کی بنیاد ڈالی۔لاہور سی فریق نے بعد میں اہل سنت والجماعت کے ساتھ مل جانے کی کوشش کی، مگر علما ء اب بھی انہیں شعیہ کی نگاہ سے ہی دیکھتے ہیں۔(ترجمه از محمد نزم طبع دوم منشا ) (3) اخبار سیاست لکھتا ہے :- " لاہوری احمدیوں کا مسلمانوں کو یہ بتانا کہ وہ انھیں مسلمان سمجھتے ہیں سرتا پا منافقت ہے۔جس سے مسلمانوں کو آگاہ ہو جانا چا ہیے " رسیاست ۱۹ فروری شد) (8) اخبار احسان لکھتا ہے :- " مرزائیوں کے لاہوری جماعت کے قریب کاروں کا گردہ مرزا کو نبی سمجھنے اور کہنے میں قادیانیوں سے کم نہیں ہے اور جب وہ مسلمانوں سے یہ کتنے دکھائی دیتے ہیں کہ ہم قادیان کے مدعی نبوت کو محض محدث اور نبرد بلکہ محض ایک نیک