غلبہء حق

by Other Authors

Page 174 of 304

غلبہء حق — Page 174

۱۴ اور انجام آتھم کا الہام بھی اسے واقعی نتین کو چار کرنے والا قرار دے رہا تھا اور ۲۰ فروری شہداء کا الہام بھی چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی بشارت پر مشتمل تھا۔پس مبارک احمد تین کو چار کرنے والا ضرور تھا اس لحاظ سے کہ وہ چوتھا لڑکا تھا مگردہ مصلح موعود ہر گز نہ تھا اور نہ الہامی تعیین کی رو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اجتہاد ہیں۔ہاں وہ بھی پہلے تین لڑکوں کی طرح ۲۰ فروری شہداء کی پیشگوئی کا مصداق ضرور تھا۔کیونکہ زیر حبت پر اسرار فقرہ سے آپ کے ہاں چار لڑکوں کا پیدا ہونا سمجھا جاتا تھا جن میں سے ایک کو حضرت اقدس نے تریاق القلوب میں الہام کی رو سے مر در سیج صفت قرار دیا ہے۔پس مبارک احمد کا تین کو چار کرنا اور رنگ میں تھا اور مصلح موعود کائین کو چار کرنا ایک دوسرے رنگ نہیں تھا۔مگر فاروقی صاحب لکھتے ہیں :۔و پھر اس کتاب تریاق القلوب منہ پر بھویں نشان میں مبارک احمد کو اس پیش گوئی کا مصداق تصویر فرماتے ہیں مگر مبارک احمد کی وفات شاد میں ہو گئی تو حضرت مرزا صاحب نے اپنے اشتہا ر تبصرہ مورخہ ار نومبر میں فرمایا : جب مبارک احمد فوت ہوا۔ساتھ خدا تعالٰی نے الہام کیا انا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيْمٍ يَنْزِل مَنْزِل المبارك یعنی ایک حلیم لڑکے کی ہم سمجھے خوشخبری دیتے ہیں جو بمنزلہ مبارک احمد کے ہو گا اور اس کا شبہ ہوگا "