غلبہء حق — Page 160
14۔سخمه پیشگوئی مصلح موعود فاروقی صاحب نے اپنی کتاب کے منہ سے منہ تک یعنی قریباً میں صفحات میں مصلح موعود کی پیش گوئی پر بحث کی ہے اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے خلاف سخت گند اچھالا ہے اور اس کے ضمن میں حضرت میسج موعود علیہ السلام کی خلافت کا امر بھی زیر بحث لائے ہیں۔ہم خلافت کا مضمون اس پیش گوئی سے الگ اگلے باب میں بیان کریں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔مصلح موعود کی پیشگوئی ایک نشان رحمت ہے جو خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس کی ہوشیارپور میں چالیس دن کی دعاؤں کے بعد آپ کو ان الفاظ میں دینے کا وعدہ فرمایا جو حضور اشتہار ۲۰ فروری ششماہ میں درج فرماتے ہیں :۔پہلی پیشگوئی بالهام الله تعالی و اعلام عز و جل خدائے رحیم و بزرگ و برتر نے جو ہر ایک چیز پر قاد ہے رجل شانہ، وعرب اسمہ) مجھ کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔سوئیں نے تیری تضرعات کو سُنا اور تیری دعاؤں کو اپنی