غلبہء حق

by Other Authors

Page 158 of 304

غلبہء حق — Page 158

۱۵۸ روایت سے بھی داخل ہونا ثابت نہیں اور یہ امر حضرت خلیفہ آسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو مسلم ہے اور اس کے متعلق ہم قول فیصل سے آپ کا بیان بھی درج کر چکے ہیں کہ صفاتی نام احمد کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اول مظہر ہونے کے لحاظ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی احمد رسول کے متعلق پیش گوئی کے اول مصداق ہیں۔اس لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس پیشگوئی کے طفیلی یعنی طلقی مصداق ہیں۔ہاں احمد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم یعنی ذاتی نام غلام مکر کا اہم حصہ بھی ہے اور غلام کا لفظ خاندانی نام ہے۔اس ایسے آپ کے والد صاحب میرزا غلام مرتضیٰ نے اپنے دونوں بیٹوں غلام قادر اور غلام احمد کے نام پر دوستیاں آباد کھیں تو اُن کا نام قادر آباد اور احمد آباد رکھا۔پس احمد اس رنگ میں چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذاتی نام بھی ہے اس لیے حضرت خلیفہ آسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام ذاتی نام احمد کے لحاظ سے بھی اس پیشگوئی کے مصداق ہیں۔یہ وہ امر ہے جس سے فاروقی صاحب کو انکار ہے۔مگر خدا تعالیٰ نے حضرت میسج موعود علیہ السلام کو ہی چونکہ احمد نام سے اپنے الہامات میں مخاطب فرمایا ہے اس لیے ذاتی نام احمد کے لحاظ سے فاروقی صاحب کا مسیح موعود علیہ السلام کو اس پیشگوئی کا مصداق نہ سمجھنا ہمارے نزدیک ان کا ایک غلط اقدام ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اعجاز مسیح میں صاف لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے آپ کا نام احمد بالتصریح ذکر کیا ہے ہیں جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دل سے قبول کرتا ہے، اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس بیان کو بھی ضرور تسلیم کرنا چاہیئے۔اور جو آپ کے اس بیان کو تسلیم نہیں کرتا اس میں نخوت ، خود پسندی اور