غلبہء حق

by Other Authors

Page 156 of 304

غلبہء حق — Page 156

104 پس فاروقی صاحب ! آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت اور سات سے انکار کر کے حضور کے مخالفوں کی صف میں شامل ہونے کی کوشش نہ کریں۔خدا تعالیٰ آپ کی رہنمائی فرمائے۔اللهم آمین ! حضرت اقدس فرماتے ہیں :۔ر اسے غافلو ! تلاش تو کرو شاید تم میں خدا کی طرف سے کوئی نبی قائم ہو گیا ہو (تجلیات البر من ) پھر حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں :- جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور میں کوئی نئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں۔مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لیے اس کا نام پاکر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں۔مگر بغیر کسی جدید شریعت کے اس طور کا نبی کہلانے سے کیس نے کبھی انکار نہیں کیا۔بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی۔" اور رسول کر کے پکارا ہے۔ایک غلطی کا ازالہ) پس فاروقی صاحب کو ہمارے مبلین سے خفا ہونے کا کوئی حق نہیں۔کیونکہ تمام احمدی مبلغین غیر ممالک میں بھی اپنی معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی اور رسول پیش کرتے ہیں جن معنوں میں حضرت اقدس نے خود اپنے آپ کو نبی اور رسول قرار دیا ہے۔