غلبہء حق

by Other Authors

Page 140 of 304

غلبہء حق — Page 140

اللہ محض ولایت ہوگا اور اس کا پانے والا محض دلی ہوگا نہ کہ ایک پہلو سے بنی اور ایک پہلو سے اتنی پیس فاروقی صاحب کا اس بات پر حصر کرنا که وحی نبوت صرف تشریعی وحی کو ہی کہتے ہیں درست نہیں۔ہاں آپ یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وحی اس قسم کی وحی نبوت پر مشتمل نہیں جو شریعت جدیدہ کی حامل ہو بلکہ آپ کی وحی صرف وحی بنوت طلبہ پر مشتمل ہے۔مسئله کفر و ایمان فاروقی صاحب یہ کہنا بھی کلی طور پر درست نہیں کہ۔چونکہ مجد د تجدید دین کے لیے آتا ہے اس لیے اس کے انکار سے کفر لازم نہیں آتا وفتح حق ص۲) یہ قول ان کا صرف ایسے مجدد کے متعلق تو درست ہے جسے خدا تعالٰی بنی اور رسول نہ کئے۔مگر ایسے مجدد کے متعلق درست نہیں جسے خدا تعالیٰ انبی اور رسول بھی قرار دے۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے نبی اور رسول بھی قرار دیا ہے اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خطبہ الہامیہ میں بیان فرمایا ہے کہ : نامِن وَلا تَكُن مِنَ الكَافِرِينَ (خطبه الهاميه) کہ اسے مخاطب ایمان لا اور کافروں میں سے نہ ہو۔ہاں کفر کی ہمارے نزدیک دو قسمیں ہیں۔اور تشریعی نبی اور امتی نبی کے انکار پر اُن کے منکرین کا کفر ہم ایک ہی قسم کا نہیں سمجھتے۔بلکہ دو نو قسموں کے نبیوں کے انکار کرنے والوں میں یہ فرق ضرور ملحوظ رکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ تشریعی بنی ہیں اس لیے اسلام یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار سے تو ہمارے نزدیک منکر براہ راست کا فر ہو جاتا ہے اور غیر مسلم