غلبہء حق

by Other Authors

Page 133 of 304

غلبہء حق — Page 133

۱۳۳ نبوت تک پہنچنے میں قریب ترین راہ ہے الا ما شاء اللہ۔اس راہ پر بہت سے انبیاء اور اُن کے اصحاب اُن کی پیروی اور وراثت سے چلے ہیں یعنی انحصوں نے ولائت کے کمالات پہلے حاصل کیسے ہیں اور پھر بعد میں ان کمالات کے واسطے کمالات نبوت حاصل کیے ہیں) پس جب نبوت کا تدریجی طور پر حاصل کرنا یعنی پہلے ولی بننا اور پھر نبی بننا قابل اعتراض نہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اپنی نبوت کا تدریجی انکشاف کیونکر قابل اعتراض ہو سکتا ہے۔وحی نبوت کی اقسام | فاروقی صاحب نے اپنی کتاب کے صفحہ ۳ دہم پڑھی کی اقسام درج کرنے کے بعد حضرت اقدس کی کتاب ازالہ اوہام کے مٹھ کی یہ عبارت درج کی ہے :- " ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ صادق الوعد جان ہے جو آیت خاتم النبیین میں وعدہ دیا گیا ہے اور حدیثوں میں تصریح بیان کیا گیا ہے کہ اب جبرئیل بعد وفات رسول اللہ ہمیشہ کے لیے وحی نبوت لانے سے منع کیا گیا ہے یہ تمام باتیں سچ اور صحیح ہیں تو پھر کوئی شخص بحیثیت رسالت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہر گز نہیں آسکتا " اس کے بعد فاروقی صاحب نے لکھا ہے :۔چونکہ قرآن میں وحی اپنے کمال کو پہنچ گئی۔دین بھی مکمل ہو گیا شریعت میں کوئی نقص باقی نہ رہا۔اور ہدایت کی بھی تکمیل ہو گئی اور یہ سب کچھ ہمیشہ کے لیے ہو گیا اس لیے۔