غلبہء حق

by Other Authors

Page 124 of 304

غلبہء حق — Page 124

۱۳۴ پھر آگے چل کر اسی صفحہ پر لکھتے ہیں :- حضرت مرزا صاحب نے ۲۶ مارچ ۱۸۹۷ء کو پہلے ایک اشتہار کے ذریعہ اپنے دعوتی مسیحیت کا اعلان کیا۔آپ نے اعلان کیا کہ مسیح ابن مریم اسرائیلی توفوت ہو گیا اور جس ابن مریم کے آنے کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی تھی وہ اس اُمت سے ہی ایک مجدد کے بارہ میں تھی وہ میں ہوں۔فتح حق مشت ؟ ان اقتباسات سے ظاہر ہے کہ فاروقی صاحب مجددیت سے مسیح موعود تک کے دعوے میں حضرت اقدس پر تدریجی انکشاف کے قائل ہیں تو پھر نبوت کے متعلق تدریجی انکشاف کس طرح نعوذ باللہ آپ کی کم علمی اور دھوکہ بازی پر محمول کیا جا سکتا ہے اور آپ کی تحقیر کا موجب ہو سکتا ہے ؟ مامورین کو اپنی شان کے متعلق تدریجی علم دیا جانے سے نہ ان کی تحقیر ہوتی ہے نہ اس سے اُن کا کم علم اور دھوکے باز ہونا لازم آتا ہے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اپنی شان کے متعلق تاریخی انکشاف ہی ہوا تھا۔اور اس میں بھی خدا تعالیٰ کے مد نظر ایک مصلحت کا ر فرما تھی۔دیکھئے ! اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر شروع دعوی میں ہی یہ انکشاف نہ فرما دیا تھا کہ آپ خاتم النبیین ہیں بلکہ اس مقام کا انکشاف آپ پر لمبا عرصہ گزرجانے کے بعد آپ کی وفات سے چار پانچ سال ہی پہلے ہوا۔لہذا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی نبوت کی کامل شان اور ختم نبوت سے متعلق تدریجی انکشاف کسی خاص مصلحت الہی کے ماتحت ہی ہوا۔سب سے پہلے آپ کو نبی یا رسول کا نام دیئے بغیر آپ سے تبلیغ