فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 275 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 275

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 275 یہ بالکل بدعت ہے اور ہرگز اس کے واسطے کوئی ثبوت سنت اور حدیث سے ظاہر نہیں ہوسکتا۔" اخبار بدر نمبر 7 جلد 2 مؤرخہ 16 فروری 1906 ء صفحہ 2 (۳۷۲) میت جمعہ کے دن مرنا یا چہرہ اچھا رہنا فرمایا:۔" جمعہ کے دن مرنا۔مرتے وقت ہوش کا قائم رہنا یا چہرہ کا رنگ کا اچھا ہونا ان علامات کو ہم قاعدہ کلیہ کے طور سے ایمان کا نشان نہیں کہہ سکتے۔کیونکہ کئی دہریہ بھی اس دن کو مرتے ہیں۔ان کا ہوش قائم اور چہرہ سفید رہتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ بعض امراض ہی ایسے ہیں مثلاً دق و سل کہ ان کے مریضوں کا اخیر تک ہوش قائم رہتا ہے۔بلکہ طاعون کی بعض قسمیں بھی ایسی ہی ہیں۔ہم نے بعض دفعہ دیکھا کہ مریض کو کلمہ پڑھایا گیا اور یسین بھی سنائی۔بعد ازاں وہ بچ گیا اور پھر وہی بُرے کام شروع کر دیئے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ صدق دل سے ایمان نہیں لایا۔اگر سچی توبہ کرتا تو کبھی ایسا کام نہ کرتا۔اصل میں اس وقت کا کلمہ پڑھنا ایمان لانا نہیں یہ تو خوف کا ایمان ہے جو مقبول نہیں۔" اخبار بدر نمبر 2 جلد 7 مؤرخہ 16 جنوری 1908 ، صفحہ 3) (۳۷۳) چہلم جائز ہے یا نہیں؟ ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ چہلم کرنا جائز ہے یا نہیں۔فرمایا:۔" یہ رسم سنت سے باہر ہے۔" (اخبار بدر نمبر 7 جلد 6 مؤرخہ 14 فروری 1907 ء صفحہ 4) (۳۷۴) قرضہ لین دین اور مرض الموت میں مبتلا ایک بیمار شخص کا ذکر ہوا۔آپ نے فرمایا کہ:۔"انسان حالت تندرستی میں صحت کی قدر نہیں کرتا ( کہ ان ایام میں اپنے تعلقات اللہ تعالیٰ سے مضبوط کرے تا کہ ہر طرح وہ اس کا حافظ و ناصر ہو ) اور جب بیمار ہوتا ہے تو پھر دوبارہ صحت اس لئے