فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 237 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 237

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 237 کے ساتھ کھانا کھانا کیسے جائز ہوسکتا ہے۔اگر کوئی شخص کسی کی ماں بہن کو گالیاں دے تو کیا وہ روار کھے گا کہ اس کے ساتھ مل کر بیٹھے اور معانقہ کرے۔پھر جب یہ بات نہیں تو اللہ اور اس کے رسول کے دشمنوں اور گالیاں دینے والوں سے کیوں اس کو جائز رکھا ہے۔الحکم نمبر 29 جلد 6 مؤرخہ 17 اگست 1902 ء صفحہ 10) ایک صاحب نے سوال کیا کہ حضور مخالفوں سے جو ہمیں اور حضور کو سخت گالی گلوچ نکالتے ہیں اور سخت سست کہتے ہیں ان سے السلام علیکم لینا جائز ہے یا نہیں۔فرمایا:۔مومن بڑا غیرت مند ہوتا ہے۔کیا غیرت اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ تو گالیاں دیں اور تم ان سے السلام علیکم کرو۔ہاں البتہ خرید و فروخت جائز ہے اس میں حرج نہیں کیونکہ قیمت دینی اور مال لینا کسی کا اس میں احسان نہیں۔" الحکم نمبر 13 جلد 7 مؤرخہ 10 را پریل 1903 ء صفحہ 14 ) (۳۰۲) پانی میں دم کرانا اور تبرک لینا ایک شخص نے دریافت کیا کہ پانی میں دم کرانا اور تبرک لینا جائز ہے؟ فرمایا کہ:۔"سنت سے ثابت ہے۔مگر کسی صالح سے تبرک لینا چاہئے ایسا نہ ہو جیسا کہ مسیلمہ کذاب کا تبرک ہوتا تھا کہ جہاں ہاتھ ڈالتا تھا وہ پانی بھی خشک ہو جاتا تھا۔" البدر نمبر 8 جلد 6 مؤرخہ 21 فروری 1907 صفحہ 5) (۳۰۳) بندوق سے مرا ہوا جانور ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا کہ بندوق کی گولی سے جو حلال جانور ذبح کرنے سے پہلے ہی مرجائے ، اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔" گولی چلانے سے پہلے تکبیر پڑھ لینی چاہئے۔پھر اس کا کھانا جائز ہے۔" البدر نمبر 6 جلد 6 مؤرخہ 7 فروری 1907 ء صفحه 4) (۳۰۴) دریائی جانور کون سے حلال ہیں سوال پیش ہوا کہ دریائی جانور حلال ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔