فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 235
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 235 فرمایا:- (۲۹۹) تمام اشیائے منشی سے پر ہیز کی تاکید ے عقلمند و! یہ دنیا ہمیشہ کی جگہ نہیں تم سنبھل جاؤ تم ہر ایک بے اعتدالی کو چھوڑ دو۔ہر ایک نشہ کی چیز کو ترک کرو۔انسان کو تباہ کرنے والی صرف شراب ہی نہیں بلکہ افیون۔گانجا۔چرس۔بھنگ۔تاڑی اور ہر ایک نشہ جو ہمیشہ کیلئے عادت کر لیا جاتا ہے وہ دماغ کو خراب کرتا اور آخر ہلاک کرتا ہے۔سو تم اس سے بچو۔ہم نہیں سمجھ سکتے کہ تم کیوں ان چیزوں کو استعمال کرتے ہو جن کی شامت سے ہر ایک سال ہزار ہا تمہارے جیسے نشہ کے عادی اس دنیا سے کوچ کرتے جاتے ہیں۔یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے مگر اے مسلمانو! تمہارے نبی علیہ السلام تو ہر ایک نشہ سے پاک اور معصوم تھے جیسا کہ وہ فی الحقیقت معصوم ہیں سو تم مسلمان کہلا کر کس کی پیروی کرتے ہو۔قرآن انجیل کی طرح شراب کو حلال نہیں ٹھہراتا پھر تم کس دستاویز سے شراب کو حلال ٹھہراتے ہو کیا مرنا نہیں ہے؟" فرمایا:- (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 71,70 مع حاشیہ، مطبوعہ نومبر 1984ء) (۳۰۰) مقویات کا استعمال اور مسیح موعود منشی الہی بخش اور اس کے دوسرے رفیق اعتراض کرتے ہیں کہ میں بیدمشک اور کیوڑہ کا استعمال کرتا ہوں یا اور اس قسم کی دوائیاں کھاتا ہوں۔تعجب ہے کہ حلال اور طیب چیزوں کے کھانے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔اگر وہ غور کر کے دیکھتے اور مولوی عبداللہ غزنوی کی حالت پر نظر رکھتے تو میرا مقابلہ کرتے ہوئے ان کو شرم آ جاتی۔مولوی عبداللہ کو بیویوں کا استغراق تھا اس لئے انڈے اور مرغ کثرت سے کھاتے تھے یہاں تک کہ اخیر عمر میں شادی کرنا چاہتے تھے۔میری شہادت مل سکتی ہے کہ مجھے کیوڑہ وغیرہ کی ضرورت کب پڑتی ہے۔میں کیوڑہ وغیرہ کا استعمال کرتا ہوں جب دماغ میں